گزشتہ شب جموں و کشمیر عدالت عالیہ کے رجسٹرار جنرل جاوید احمد کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ " عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام خطے میں پیدا شدہ صورت حال اور اس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی وجہ سے خطے کی تمام عدالتیں نومبر مہینے کی تیس تاریخ تک آن لائن موڈ سے کام کریں گی۔"
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ "نومبر مہینے کی 3 تاریخ سے عدالتوں کے ملازمین اپنی حاضری بائیو میٹرک سے نہیں بلکہ فیس کی شناخت کے ذریعے کریں گے۔"اس کے مزید حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "کچھ معاملات کی عدالتوں میں بھی سماعت ممکن ہے تاہم اس کے لیے دونوں طرف کے وکلاء کو تصدیق نامہ عدالت کو پیش کرنا ہوگا۔"
قابل ذکر ہے کہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جموں و کشمیر کے سول سیکریٹریٹ اور فیلڈ دفاتر میں ملازمین کے لئے چہرے پہچاننے والی بائیو میٹرک حاضری کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا تھا۔