اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: دو افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے - سوئمنگ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی، مذہبی اور سیاسی اجتماعات منعقد کرنے سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جِم اور سوئمنگ (تیراکی) سے بھی دور رہیں۔

Coronavrus: two cases confirmed in Jammu and Kashmir
کورونا وائرس: دو افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے

By

Published : Mar 13, 2020, 9:29 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک بیان کے مطابق 159 اَفراد نے 28 دن کی نگرانی ایام مکمل کیے ہیں اور اب تک جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے دو ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں۔

نوول کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سلسلے میں آج جاری کئے گئے میڈیا بلیٹن کے مطابق 1743 افراد کے کورونا وائرس میں مشتبہ پائے جانے کے بعد انہیں نگرانی میں رکھا گیا جبکہ 1485 افراد کو اپنے ہی گھروں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

بلیٹن کے مطابق 85 افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 77 نمونوں کی رپورٹ منفی جبکہ دو نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جبکہ 6 نمونوں کے نتائج آنا باقی ہے۔

کورونا وائرس: دو افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے
کورونا وائرس: دو افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے

مرکزی حکومت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری کے مطابق 'متاثرہ ممالک میں سفر کرنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور واپسی کی تاریخ سے 14 روز کے لئے علیحدہ رہیں۔ گھروں میں الگ تھلگ رکھے گئے اَفراد کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ہوادار کمرے، جس میں بیت الخلاء بھی موجود ہوں، میں یہ ایام گزاریں۔'

اس کے علاوہ متاثرہ افراد کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود بزرگ اَفراد، حاملہ خواتین، بچے اور بیمار افراد سے دُوری اختیار کریں۔

مشتبہ افراد کو چاہیے کہ وہ گھر سے باہر نہ جائیں اور کسی بھی تقریب، تعزیت، سماجی و مذہبی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی، مذہبی اور سیاسی اجتماعات منعقد کرنے سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جِم اور سوئمنگ (تیراکی) جانے سے بھی دور رہے۔

انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور خوف کا ماحول پیدا نہ کر یں۔ اس کے علاوہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ سماجی معاملات اور غیر ضروری سفر کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں احتیاط کریں۔ ذاتی صحت و صفائی یقینی بنانے کے علاوہ اپنے ہاتھ صابن سے بار بار دھوئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details