اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: متعدد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ - ضلع ترقیاتی کمشنر کوگام

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'کسی عوامی تحریک/اسمبلی ، اجتماع، جماعت یا پانچ سے زیادہ افراد پر مشتمل جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 31 مارچ 2020 تک پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گا جبکہ ہوٹل، ریستوراں، جم، پارکس اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔

Coronavirus: section 144 imposed in many districts and sub districts of Jammu and Kashmir
کورونا وائرس: متعدد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

By

Published : Mar 19, 2020, 5:41 PM IST

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر جموں و کشمیر کے کئی علاقوں جن میں بڈگام، کولگام، ترال، رامبن، پونچھ اور گول قابل ذکر ہیں، میں دفعہ 144 کے تحت عوامی نقل و حمل پر پابندی عائد کرنے کے احکمات جاری کیے گیے ہیں۔

کورونا وائرس: متعدد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

ان علاقوں میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد پر مشتمل عوامی جلسوں، اسمبلی، اجتماع پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

حکام کی جانب سے جاری کیے گیے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'کسی عوامی تحریک / اسمبلی ، اجتماع جماعت یا پانچ سے زیادہ افراد پر مشتمل جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 31 مارچ 2020 تک پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گا جبکہ ہوٹل، ریستوراں، جم، پارکس اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔ تاہم ان پابندیوں کا اطلاق سرکاری گاڑیوں / ایمبولینسوں اور سرکاری عملے پر نہیں ہوگا۔

کسی بھی خلاف ورزی پر آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے اقدام کے طور پر تمام نمایاں مقامات پر خصوصی ناکے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر کوگام شوکت اعجاز کے مطابق ضلع میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ڈگری کالج کولگام میں ایڈمینسٹریٹیو کوارنٹاین کے لئے 8 کمروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ جبکہ ضلع ہسپتپال کولگام میں نزلہ، کھانسی اور دیگر چھاتی سے منسلک امراض کے لئے علیحدہ او پی ڈی قائم کیا گیا ہے۔

ضلع میں کل سے پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے جبکہ قومی شاہراہ پر میر بازار اور کھڈونی میں دو الگ الگ اسکریننگ کیمپ قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کو مزید پھلینے سے روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details