جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سینٹائزیشن کا عمل جاری ہے اور لوگوں کو کورونا کی زنجیر توڑنے کے لیے گھروں کے اندر ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے لاک ڈاؤن کے نفاذ اور سینٹائزیشن عمل کا جائزہ لینے کی غرض سےکئی علاقوں کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ انتظامیہ کے اشتراک سے کئی ہیلپ لائنز بھی قائم کی گئی ہیں۔