اردو

urdu

By

Published : May 7, 2020, 10:44 PM IST

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: کئی مزدوروں کےنمونے جانچ کے لیے روانہ

ملک کے دیگر حصوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں، طلبا اور کاروباری افراد کی گھر واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

کوروناوائرس: کئی مزدوروں کےنمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے
کوروناوائرس: کئی مزدوروں کےنمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے

روزانہ درماندہ مسافروں سے بھری ہوئی گاڑیاں اپنے گھروں کو واپس آرہی ہیں۔

کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لیے ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو واپس گھر لایا جارہا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے احتیاطی طور پر انہیں قرنطینہ میں رکھا ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

کوروناوائرس: کئی مزدوروں کےنمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے

ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری سب ڈسٹرکٹ میں لائے گئے افراد میں سے بدھوار کو 222 افراد ، جمعرات کو بعد دوپہر تک 60 لوگوں کے خون کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک ان ٹیسٹوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ بیرونی ریاستوں سے مزدوروں کو واپس لانے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ہی سب ضلع ٹھاٹھری میں مکمل کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details