اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: لل دید ہسپتال میں مریضوں کا ہجوم

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے باوجود سرینگر کے لل دید ہسپتال میں مریضوں کا رش جاری ہے۔

کووڈ 19: لل دید ہسپتال میں مریضوں کا نہ تھمنے والا رش جاری
کووڈ 19: لل دید ہسپتال میں مریضوں کا نہ تھمنے والا رش جاری

By

Published : Apr 3, 2020, 9:40 PM IST

سرینگر کے مضافات میں واقع جواہرلال نہرو میموریل ہسپتال اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کو کووڈ 19 ہسپتالوں میں منتقل کئے جانے کے بعد لل دید اہسپتال میں مریضوں کے رش میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس دوران ہسپتال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے احتیاطی تدابیر کے طور سوشل ڈسٹنسگ کو اپنانے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ لاک ڈاون اور لل دید اہسپتال میں او پی ڈی کے بند کئے جانے کے باوجود بھی بیماروں اور تیمارداروں کی بھیڑ بھاڑ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

کووڈ 19: لل دید ہسپتال میں مریضوں کا نہ تھمنے والا رش جاری

لل دید ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر صدیقی کے مطابق اہسپتال میں او پی ڈی کے ساتھ ساتھ روزمرہ انجام دینے والی کی جراحی کا سلسلہ بھی فی الحال کے بند کردیا گیا ہے جس سے یہ امید تھی کہ ہسپتال میں کروناوائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر مریضوں کے رش میں کافی حد تک کمی عمل میں لائی جاسکے گی۔ لیکن اس طرح کے اقدامات کے باوجود بھی ہسپتال میں مریضوں کے رش کو کم نہیں کیا جاسکا ہے۔

وہیں انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو میموریل اہسپتال اور سکمز صورہ کو کووڈ 19 ہسپتالوں میں تبدیل کئے جانے بعد ان اہپستالوں میں قائم کردہ مٹرنٹی مراکز تک حاملہ خواتین کی رسائی ممکن ہورہی ہے جس وجہ سے بھی وادی کے بڑے زچہ وبچہ ہسپتال لل دید میں مریضوں کے رش میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس کے باعث کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے احتتاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

وہیں دوسری جانب ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ کا کہنا ہے کہ وادی کے ضلع ہسپتالوں سے بھی معمولی سرجری یا بنا کسی ایمرجنسی کےہی لل دید ہسپتال بھیج دیا جاتا ہے جس سے بھی۔ جو اس وبائی بیماری میں خطرے سے خالی نہیں ہے اور اس طرز عمل سے نہ صرف مریضوں کو خطرہ ہے بلکہ ہسپتال کے ڈاکڑ بھی مشکلات میں پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے ضلع ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی تعداد کو ملحوظ رکھ غیر ضروری اور بغیر ایمرجنسی کے مریضوں کو لل دید ہسپتال کی اور نہ بھیجے۔

وہیں انہوں نے حاملہ خواتین سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی معمول کے چیک آپ کے لیے ہسپتال آنے سے پرہیز کریں ۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈٹ نے کہا کہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس سے پیدہ شدہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مریضوں کے لیے بہت جلد ایک ہیلپ لائن قائم جا رہی ہے جس سے ہسپتال میں غیر ضروری مریضوں کے رش کو فی الحال کے کم کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details