اس آڈیو میں مریض نے الزام لگایا ہے کہ آج تک ان کے پاس کوئی بھی ڈاکٹر دیکھنے کیلئے نہیں آیا ہے اور نہ ہی ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے کوئی ادویات موجود ہیں جس کے نتیجے میں ان کے مرض میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔ ہسپتال انتظامیہ انہیں کسی طرح کی سہولیات میسر نہیں کر رہی ہے اور ہسپتال میں انہیں دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب ڈپٹی کمشنر گاندربل سے اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے ان الزمات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اس آڈیو کی تصدیق کرنا لازمی نہیں ہے کیونکہ جو آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے اس کا ابھی پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ ہسپتال کے اندر زیر علاج مریض کا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کیلئے ضلع ہسپتال میں مناسب انتظام ہے اور ان کیلئے ہر ایک سہولیات بہم رکھی گئی ہے۔'