اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں کئی مزدور مالی بحران کا شکار

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دیہی ترقی بلاک اُدھیناپور سے وابستہ مزدور گزشتہ کئی ماہ سے مالی بحران کے شکار ہیں جس کی وجہ سے اُن کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈوڈہ میں کئی مزدور مالی بحران کا شکار
ڈوڈہ میں کئی مزدور مالی بحران کا شکار

By

Published : May 9, 2020, 9:07 PM IST

دالی ادھیناپور سے جو مزدور محکمہ دیہی ترقی سے وابستہ ہیں وہ پہلے مفلسی اور غربت کے شکار تھے اب کووڈ 19 کی صورتحال سے یہ مزید مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔

ڈوڈہ میں کئی مزدور مالی بحران کا شکار

اطلاعات کے مطابق اِن تمام مزدوروں نے محکمہ دیہی ترقی کے تعمیر و ترقی کے کام انجام دیئے ہیں لیکن اُن کی اجرت ابھی تک واگزار نہیں کی گئی ہیں ۔

اگر چہ محکمہ کے ملازمین نے ان کی ادائیگی بھی کی ہے وہ صرف اپنے منظور نظر لوگوں کی کی ہے جبکہ دیگر مزدوروں کو رقومات کی پوری ادائیگی سے محروم رکھا گیا ہے جس پر انہیں محکمہ کے تہیں سخت ناراضگی ہے ۔

اس حوالے سے ای سی ڈی ڈوڈہ پریم سنگھ نے کہا کہ جاب کارڈ ہولڈرس کی نصف اجرت ابھی بقایا ہے اور پوری رقومات کی ادائیگی کے لئے ایف.ٹی او آن لائن کر دئیے گئے ہیں جیسے ہی فنڈس دستیاب ہو گئی فوراً اجرتیں جاب کارڈ ہولڈرس کے کھاتوں میں جمع ہو جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details