اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کشمیری نوجوان بےلوث عوامی خدمت میں مصروف

کوروناوائرس کے پیش نظر ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران کئی افراد رضاکارانہ طور سے عوام کو مدد فراہم کررہے ہیں اور وہ اس مشکل ترین وقت میں انسانیت کی مثال قائم کررہے ہیں۔

کوروناوائرس: کشمیری نوجوان بیلوث عوامی خدمات میں مصروف
کوروناوائرس: کشمیری نوجوان بیلوث عوامی خدمات میں مصروف

By

Published : Apr 24, 2020, 5:26 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چہلن علاقے سے تعلق رکھنے والا 20 برس کا نوجوان جُنید احمد نہ صرف لاک ڈاؤن میں اپنا فرض ادا کر رہا ہے بلکہ وہ بچپن سے بحثیت رضاکار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے ۔۔۔۔

کوروناوائرس: کشمیری نوجوان بیلوث عوامی خدمات میں مصروف

جُنید ان دنوں کولگام کے ریڈ زون علاقے میں اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہے۔ دراصل ہر دن جُنید ضلع کے مین بس اسٹینڈ میں رضکارانہ طور پر ٹریفک کی نقل و حمل کو درست کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

جُنید کے مطابق یہ کام وہ کئی برسوں سے کر رہا ہے ۔ انہوں نے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں کے علاوہ ان کے نانیہال بجبہاڑہ علاقے کے مین مارکٹ میں بھی کئی برس اس کام کو انجام دیا ہے۔

دراصل جُنید کو اتنے برسوں سے کام کرنے کے لیے اُجرت نہیں ملی ہے ۔ وہیں مقامی لوگ جنید کے اس کام کی کافی سراہنا کر رہے ہیں۔ جنید نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں تاکہ اس مہلک بیماری پر قابو پایا جاسکے۔'

انہوں نے کہا کہ اس کام کے کرنے سے انہیں خوشی ملتی ہے۔ آج کل کورونا کے پیش نظر وہ ریڈ زون علاقے میں کشمیر پولیس کے ہمراہ مقامی لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کر رہے ہیں اور پولیس کا اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

ان کے مطابق ان مشکل ترین حالات میں صرف پولیس کا کام نہیں ہے کہ وہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے بلکہ ہر کسی شخص پر ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ موجودہ حالات میں وہ اپنا اہم کردار ادا کریں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details