اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں 95 افراد قرنطینہ مراکز سے رخصت

جنوبی کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے مختلف قرنطینہ مراکز میں 14 دن کی مدّت مکمل کرنے کے بعد آج 95 افراد کو اپنے گھر رخصت کیا گیا۔

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں 95 افراد قرنطینہ مراکز سے رخصت
کوروناوائرس: ڈوڈہ میں 95 افراد قرنطینہ مراکز سے رخصت

By

Published : May 28, 2020, 4:16 PM IST

ان افراد کو انتظامیہ کی جانب سے بیرون ریاستوں سے واپس اپنے آبائی علاقوں میں لایا گیا تھا اور بعد میں انتظامیہ نے اُن کو مقامی سطح پر قائم قرنطینہ سنٹروں میں رکھا تھا ۔اس دوران تمام افراد کے کووڈ ۔19 جانچ کے لیے نمونے حاصل کئے گئے اور ان سب کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں 95 افراد قرنطینہ مراکز سے رخصت

انتظامیہ نے اُن افراد کی پوری جانچ کے بعد انہیں آبائی گاؤں کے لئے روانہ کر دیا ۔انتظامیہ کی طرف سے اُن کو گلدستے پیش کئے گئے ۔

واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ میں ابھی بھی بیرون ریاستوں سے واپس لائے گئے 528 افراد کو انتظامیہ قرنطینہ میں رکھا ہے اور اُن کے نمونے حاصل کرکے جموں بھیج دئیے گئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details