اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی حکومت کو گجرات ہائی کورٹ کی ہدایت - کورونا وائرس کے خلاف

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ روزانہ 1000 سے زائد کورونا کے نئے معاملے درج کیے جارہے ہیں ہے۔ اس کے ساتھ آہستہ آہستہ گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات ہائی کورٹ نے  ریاستی حکومت کو ہدایت دی
گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی

By

Published : Jul 24, 2020, 10:12 PM IST

گجرات ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کو کہا ہے کہ جہاں کورونا وائرس کے بہت زیادہ معاملے سامنے آرہے ہے وہاں سے آنے والے لوگوں کو ریاست میں داخل ہونے پر پابندی لگائی جائے نیز ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانے کی رقم دگنی کر دی جانی چاہیے۔

دراصل گجرات ہائی کورٹ میں آج کورونا وائرس کے خلاف جاری سمن کی درخواست پر۔ سماعت کی گئی جس میں ہائی کورٹ نے گجرات حکومت کو لال آنکھ دکھاتے ہوئے تنبیہ کیا۔

ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی سنگین حالت کا جائزہ لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو بتایا کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں وہاں سے آنے والے لوگوں کو روکا جائے۔

تاہم گجرات ہائی کورٹ نے گجرات حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ جو لوگ ماسک نہیں پہنتے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور ان سے درگنا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گجرات میں فی الحال ماسک نہ پہنے والوں سے 500 روپے کی بجائے 1000 روپیہ جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگوں کے مفاد کے لیے اس طرح کے کئی سخت فیصلے لیں حکومت کو کسی کے ناراض ہونے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details