اس ضمن میں سول سیکریٹریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے آج ایک حکمنامہ صادر کیا ہے جس میں یہ بات واضع کی گئی ہے کہ 15 جون تک تمام تعلیمی اور تربیتی اداروے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاون کے دوران جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے مکمل طور بند ہے جس سے طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔
اس سے قبل جموں و کشمیر میں گزشتہ برس پانچ اگست سے تمام تعلیمی ادارے سرکار نے بند رکھے تھے جس سے طلباء قریباً آٹھ ماہ تک تعلیم سے محروم رہے تھے۔
پانچ اگست کے بعد کشمیر میں طلباء محض تین ہفتوں تک تعلیمی اداروں میں جاسکے- رواں سال کے 24 فروری کو اسکول اور کالج کھولے گئے تھے، تاہم کورونا وائرس وبا کے بعد 11 مارچ کو انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔