اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں تجارت پیشہ افراد کا کورونا ٹیسٹ - مام تر تجارتی سرگرمیاں کو بند کرنا پڑا

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مارکٹ میں آج تیسرے دن بھی تمام تر تجارتی سرگرمیوں کو بند کرنا پڑا اور ساتھ ہی تمام تجارت پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ تمام دکانداروں سے کورونا وائرس کے نمونے حاصل کیے گئے۔

جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں تجارت پیشہ افراد کا کورونا ٹیسٹ
جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں تجارت پیشہ افراد کا کورونا ٹیسٹ

By

Published : Jun 20, 2020, 4:31 PM IST

چیف مڈیکل افسر اور بلاک میڈیکل افسر کی جانب سے خصوصی تشکیل دی گئی ٹیموں نے ان دکانداروں اور دوسرے سروس پرووائیڈرز کے کورونا وائرس کے نمونے حاصل کیے۔

جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں تجارت پیشہ افراد کا کورونا ٹیسٹ

سیمپلنگ کے انچارج وسیم یوسف کا کہنا تھا کہ دو دن تک تین سو سے زائد نمونے حاصل کیے گئے اور یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ کورونا ٹیسٹ کا عمل تب تک جاری رہے گا جب تک سب ٹیسٹ مکمل نہیں ہو جاتے۔

وہیں ٹریڈ کے صدر شمشاد احمد نے محمکہ صحت کے اس اقدام کی کافی ستائش کی ہے۔

کیونکہ ان تجارت پیشہ افراد کا تعلق عام صارفین کے علاوہ عام لوگوں سے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکٹ میں کئی مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد 'ہم نے ڈی سی بانڈی پورہ سے درخواست کی ہے کہ سب تجارت پیشہ افراد کی جانچ ہونی چاہیے اور اسی درخوست پر یہ نمونے لیے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں چیف میڈیکل افسر کا کہنا تھا کہ اس نمونے کی بدولت کورونا وائرس کے مریضوں کو ڈھونڈ نکالنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کاروباری اور دکانداروں سے اس عمل میں اپنا تعاون دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details