جموں و کشمیر میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لئے بہار سے جموں و کشمیر کے کٹرا پہنچے دو عقیدت مند کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
ویشنو دیوی کا درشن کرنے گئے عقیدت مند کورونا مثبت - Shri Mata Vishnu Devi
ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لئے بہار سے جموں و کشمیر کے کٹرا پہنچے دو عقیدت مندوں میں کورونا مثبت پایا گیا، جس کے بعد دونوں کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ۔
دو عقیدت مندوں میں کورونا مثبت
اطلاعات کے مطابق شری ماتا ویشنو دیوی کی درشن کے لئے پانچ عقیدت مند بہار سے جموں و کشمیر کے کٹرا پہنچے، بان گنگا پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جہاں دو عقیدت مند کورونا مثبت پائے گئے، جس کے بعد انہیں انتظامیہ کی جانب سے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا جبکہ دیگر عقیدت مندوں کو آشیرواد بھون میں کورنٹائن کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ویشنو دیوی کے درشن کے لئے آنے والے تمام عقیدت مندوں کو انتظامیہ کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرکے ہی درشن کے لئے روانہ کیا جا رہا ہے ۔