اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں سرچ آپریشن - راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ

چاڈورہ علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے اور گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں محاصرہ
بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں محاصرہ

By

Published : Dec 25, 2020, 10:46 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کے وڈی پورہ میں آج علی الصبح سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ایک اطلاع ملی تھی کہ وڈی پورہ میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کی بنا پر سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی عمل میں لائی۔ فوج کی 53 آر آر، ایس او جی چاڈورہ، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی مشترکہ ٹیم اس تلاشی مہم کو انجام دے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وڈی پورہ چاڈورہ کا محاصرہ کیا جس کے بعد گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ اس دوران گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

آخری خبر ملنے تک علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی جاری تھی اور علاقے میں فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details