مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے بین بجالتا میں بھی ڈی ڈی سی الیکشن کے چوتھے مرحلے کے تحت ووٹنگ جاری ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے ایک چوکیدار سے بات چیت کی ہے۔
جموں کے بین بجالتا علاقے کے رہنے والے بسن داسی رام نے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ جب بھی حکومت کو کسی تقریبات کا انعقاد کرنا ہوتا ہے، اسے چوکیدار کی تلاش ہوتی ہے لیکن حکومت چوکیدار کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کررہی ہے۔