اردو

urdu

ETV Bharat / state

درماندہ مسافروں کی گھر واپسی کا سلسلہ جاری

جموں وکشمیر انتظامیہ نے لاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموں و کشمیر کےایک لاکھ 92ہزار 3 سو 82افراد کو لکھن پور کے راستے اور کووڈ 19خصوصی ریل گاڑیوں کے زریعے اپنے گھر واپس لایا ہے۔

درماندہ مسافروں کی گھر واپسی کا سلسلہ جاری
درماندہ مسافروں کی گھر واپسی کا سلسلہ جاری

By

Published : Jul 7, 2020, 10:12 PM IST

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے ملک کی الگ الگ ریاستوں اور یوٹیز سے 61ہزار 5 سو 75 درماندہ مسافروں کو بسوں جبکہ ایک لاکھ 30ہزار 8سو7افراد کو حکومت نے 75 کووڈ 19 خصوصی ریل گاڑیوں کے زریعے جموں وکشمیر واپس لایا۔

جموں وکشمیر انتظامیہ بسوں اور خصوصی ریل گاڑیوں کے زریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز کو اپناتے ہوئے پھنسے ہوئے افراد کو واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے۔

ادھر 5 سے 6 جولائی تک لکھن پور کے راستے 2ہزار 2سو20بشولمیت کویت کے 85درماندہ مسافر جموں وکشمیر میں داخل ہوئے۔جبکہ 9سو 98مسافر خصوصی کووڈ ریل گاڑیوں سے جموں پہنچے۔

واضح رہے کہ جن مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریز سے پھنسے مسافروں کی گھر واپسی کی گئی ہیں۔ ان میں سے پنچاب،ہریانہ ،اتراکھنڈ ،دلی،کولکتہ ،آندھراپردیش، جھارکھنڈ،اترپردیش، گجرات،راجستھان،مہاراشٹرا،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،آسام،بہار،بنگال،چندی گڑھ،تامل ناڈو،مغربی بنگال اور گوا وغیرہ شامل ہیں۔

ادھر دوسری جانب یونین ٹریٹری جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کے زریعے بھی ملک کی مختلف جگہوں پر پھنسے مسافروں کا واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ہوائی اڈے پر اترتے ہی تمام مسافروں کا کووڈ 19 ٹسٹ کئے گئے اور انہیں قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا۔

انتظامیہ نے پروازوں کے زریعے یو ٹی میں وارد ہونے والے تمام مسافروں کی سکریننگ نمونے لینے اور قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کے ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ اور معقول انتظامات کئے ہیں ۔وہیں اس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال بھی رکھا جارہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details