اردو

urdu

By

Published : Jan 13, 2023, 8:18 PM IST

ETV Bharat / state

Construction Of Marriage Hallمیریج ہال کے تعمیراتی کام شروع

ترال میں میریج ہال کا تعمیراتی کام آج باقاعدہ شروع ہوگیا۔ تقریباً پونے چار کروڈ روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والے اس میگا پروجیکٹ کا کام دو سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف ہے Construction Works Of Marriage Hall

میریج ہال کے تعمیراتی کام شروع
میریج ہال کے تعمیراتی کام شروع

میریج ہال کے تعمیراتی کام شروع

ترال :جموں و کشمیر کے سب ضلع میں میریج ہال کا تعمیراتی کام آج باقاعدہ شروع ہواگیا۔تقریباً پونے چار کروڈ روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والے اس میگا پروجیکٹ کا کام دو سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔

ترال میونسپل کمیٹی کے صدر منظور احمد خان نے آر اینڈ بی اے ای ای فاروق احمد اور جے ای شکیل احمد بابا اور کئی دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا۔

منظور خان نے کہاکہ جدید سہولیات سے لیس اس میریج ہال کو ترال کے لوگوں کے لئے ایل جی انتظامیہ کا تحفہ قرار ہے۔مقامی لوگوں نے بھی ترال میں میریج ہال کی سنگ بنیاد کو اچھی اور مثبت پہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں اس چیز کی بڑی کمی محسوس کی جا رہی تھی ۔اکثر و بیشتر لوگ اس حوالے سے شکایت بھی کرتے تھے ۔ شادی یا دیگر تقریبات کے لئے وہ سرینگر یا جموں میں میریج ہال بک کرنا پڑتا تھا تاہم اب انہیں گھر کی دہلیز پر یہ سہولیات میسر ہوں گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترال کے ایم۔سی کے صدر منظور خان نے بتایا کہ یہ میریج ہال تین کروڈ بیاسی لاکھ روپے کی لاگت سے دو برسوں کے اندر اندر تعمیر ہوگا کیونکہ یہ عوامی کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔یہ خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Problem Due To Presence Of Scattered Garbages گاندربل کے باشندے گندگی اور کوڑے کرکٹ سے پریشان

انھوں نے مزید بتایا کہ ایل جی انتظامیہ عوام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لئے وعدہ بند ہیں۔ترال بس اسٹینڈ میں جلد ہی شاپنگ کمپلیکس بھی تعمیر کی جائے گی ۔اس کے علاوہ جم پارک کا بھی کام شروع ہو گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details