انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ودیگر کئی سرکاری محکمے علاقے میں کوئی کام نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث علاقے میں تعمیر و ترقیاتی کام رکے پڑے ہیں۔
کانگرس پارٹی کی جانب سے کولگام میں احتجاج احتجاج کرنے والے کارکنان کے مطابق کولگام سے یاری پورہ اہم سڑک رابطہ خستہ ہوچکا ہے جس کو مرمت کرنے کی اشد ضروت ہے۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں تعمیر و ترقی کو یقنی بنائیں۔ تاکہ علاقے کی عوام کو کچھ راحت ملے۔
وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ علاقے میں گزشتہ ہفتہ ایک عوامی دربار کا انعقاد کر رہے ہیں اور جلد ہی ہوم شالی بک و دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے گا۔