اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج

مرکز کے زیرانتظام جموں خطے میں آج یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے شہریت ترمیمی قانون و جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا پر پولیس کے ذریعے لاٹھی چارج کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

By

Published : Dec 19, 2019, 5:52 PM IST

جموں: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج
جموں: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج

احتجاج سے قبل یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ادیو سنگھ چب کو پولیس نے حراست میں لیا جس کے بعد یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جموں پریس کلب میں اپنا احتجاج شروع کیا اور پولیس کے ساتھ بحث و تکرار کی۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے متعدد یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

یوتھ کانگریس جموں و کشمیر کے نائب صدر منوج سہنی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج یوتھ کانگرس نے پرامن احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پولیس نے یوتھ صدر ادیو سنگھ چب کو حراست میں لیا لیکن ہم نے عزم و اعتماد کے ساتھ اپنا احتجاج کیا جو جامعہ یونیورسٹی کے طلبا کی حمایت میں تھا جن پر پولیس نے ظلم و تشدد کیا۔'

جموں: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ایک اور کانگریس کے کارکن کا کہنا تھا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی این آر سی، شہریت ترمیمی قانون کی بات کر رہی ہے اور زمینی حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں سی اے بی بل پیش منظور ہونے کے بعد صدر رام ناتھ کوند کے دستخط کرنے کے سبب یہ بل اب قانون بن گیا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ اس قانون کے آنے کے بعد ہی مشرقی ریاست آسام، بنگال، اترپردیش اور دہلی میں احتجاج شروع ہوا۔'

ملک کے دانشوروں، سیاست دانوں اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ 'ملک میں اس وقت مرکزی حکومت نے این آر سی اور سی اے اے کو لاکر ملک کی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details