ترال:مرکز کے زیر اہتمام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے نارستان میں پردیش کانگریس کی جانب سے بہتر بھارت کی بنیاد پر حوالے سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور انجارچ جموں وکشمیر جگدیو گگا سمیت تمام اعلیٰ رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر لیڈران نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ کانگریس پارٹی کو زیادہ مضبوط بنائے۔ اس پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا پرچار کریں۔ اس موقع پر سریندر سنگھ چنئی نے لوگوں کو بتایا کہ کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جو ملک کے سیکولر ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے آگے آ رہی ہے اور ملک کے آیین کو بچانے کے لیے اس پارٹی کو ہی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔