اردو

urdu

ETV Bharat / state

شب برات کے موقع پر پابندی عائد - ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ

کووڈ 19 کے پھیلنے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں سری نگر میں شب برات کے موقع پر ہر طرح کی مذہبی اجتماع اور عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔

شب برات کے موقع پر پابندی عائد
شب برات کے موقع پر پابندی عائد

By

Published : Apr 7, 2020, 4:28 PM IST

سی آر پی سی کے سیکشن 144 کے تحت جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر مذہبی اجتماعات کی ممانعت کا فیصلہ متعلقہ حکام کی موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

شب برات کے موقع پر پابندی عائد

اس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں آٹھ اور نو اپریل کی درمیانی رات تک نافذ العمل رہیں گی اور مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزیوں پر آئی پی سی کے سیکشن 188 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔

ڈی ایم نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خدشے کے پیش نظر مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندیاں ناگزیر ہوچکی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان اضلاع میں کی جانے والی دیگر تدابیر بھی اس کے پھیلاؤ پر قابو پانا ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع میں 20 مارچ سے اجتماعات اور عوامی نقل و حرکت پر پابندیاں نافذ ہیں۔ یہ ضلع سے پہلا مثبت واقعہ سامنے آنے کے بعد COVID-19 کے پھیلائو پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details