اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر

وادی کشمیر میں راتوں میں آسمان صاف ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہورہا ہے جس سے وادی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

By

Published : Jan 24, 2020, 1:18 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:39 AM IST

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر
وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر


محکمہ موسمیات کے عہدیدار کے مطابق رات میں صاف آسمان کی وجہ سے آج جموں و کشمیر میں درجہ حرارت مزید نیچے چلا گیا ۔ یہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے، کیونکہ آئندہ دو دن کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

سردی کی لہر کے نتیجے میں ڈل جھیل سمیت چند آبی ذخیرے منجمد ہوگئے، جس کے نتیجے میں سرینگر شہر اور وادی کے دیگر قصبوں کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی کے پائپ جم گئے۔

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر

اس وقت درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ اس وقت وادی میں موسم سرما کے سب سے سخت دور "چلی کلاں' کی گرفت میں ہے۔

لداخ کے لیہ قصبے میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 20.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کا مشہور سیاحتی مقام پہلگام منفی 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ کشمیر کا ایک سرد ترین مقام درج کیا گیا ہے جبکہ وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔


محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر میں موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں منفی 9 .6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جموں خطے میں رات کے کم ترین درجہ حرارت کی حیثیت سے جموں کے شہر میں 4.1 ڈگری ، کٹرا میں 5.4، بنیہال میں 2.4، باتوت میں 0.2 اور بھدرواہ میں منفی 3.2 ریکارڈ کیا گیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 5:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details