اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: پہلگام کا درجہ حرارت منفی10 ڈگری ریکارڈ - جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ

وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ وادی میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر برقرار
وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر برقرار

By

Published : Dec 16, 2019, 1:35 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں درجہ حرات منفی 1.6 ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کشمیر میں گزشتہ رات عالمی شہرت یافتہ سکی ریزارٹ گلمرگ سرد ترین مقام ثابت ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اعشاریہ 0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

وادی میں گزشتہ رات دوسرا سرد ترین مقام مشہور سیاحتی جگہ پہلگام ثابت ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کوکرناگ قصبے میں منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گذشتہ رات منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جموں شہر میں 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا میں 6.0، باٹوت میں منفی 1.9، بانیہال میں منفی 0.8 اور بھدرواہ میں منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details