اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں اچانک بارش، بال پھٹ جانے سے جانور ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بعد دوپہر اچانک موسم میں تبدیلی آئی ہیں اور کافی دیر تک بارش ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

کولگام میں اچانک بارش، بال پھٹ جانے سے جانور ہلاک
کولگام میں اچانک بارش، بال پھٹ جانے سے جانور ہلاک

By

Published : Aug 9, 2020, 5:03 PM IST

کشمیر میں رواں برس کافی گرمی دیکھنے کو ملی اور جب کہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کو لیکر ندی نالے سوکھے پڑے ہیں ایسے میں کئی علاقوں میں فصل دینے والی زمین کو سیراب کرنے کے لیے پانی کی کمی پائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے کھڑی فصلیں خراب ہونے کے در پر ہیں اور کولگام واحد وہ ضلع ہیں جس کو (رایس۔ بول۔ آف۔ کشمیر) کے نام سے جانا جاتا ہیں اور یہاں جب آج بارش ہوئی تو لوگوں کے علاوہ کھڑی فصلوں کو سیراب کر دیا۔

کولگام میں اچانک بارش، بال پھٹ جانے سے جانور ہلاک

اس طرح سے کسانوں میں بھی کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ وہی علاقے برازلو جاگیر میں بادل پھٹ جانے کی وجہ سے دو جانور ہلاک ہوگیے۔ تاہم اس علاقے میں انسانی جانوں کے ضائع کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اُدھر پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں کافی عرصے کے بعد بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کل شام ہی اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details