سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع زرعی یونیورسٹی(SKUAST) میں منعقدہ کانفرنس میں ہمالیہ پہاڑیوں پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات (Impact of Climate change on Himalayan Range) کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں ملک و بیرونی یونیورسٹیز کے پروفیسرز و محقق اپنے تاثرات اور تحقیق پیش کریں گے۔
کانفرنس کے کنوینر پروفیسر فاروق اے لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محققین و ماہرین کلایئمیٹ جینچ کے موضوع پر اپنی تحقیق پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کی کانفرنس ہے جس میں ملک و بیرونی ممالک کے یونیورسٹیز سے ماہرین آئے ہوئے ہیں جو اس موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ماہرین کی تحقیق و تجاویز کو سرکار کے سامنے پیش کیا جائے گا جو اس کلایئمیٹ جینچ کے اثرات کو قابو کرنے کے لئے حکممت عملی و پالیسی مرتب کریں گے۔