اردو

urdu

Earth Day 2022: پہلگام میں یوم ارض 2022 کے موقع پر صفائی مہم

جموں و کشمیر کے پہلگام میں یوم ارض 2022 کے موقع پر لدر فاریسٹ ڈویژن کی جانب صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں پالی تھین اور دیگر پلاسٹک کے مواد کو جمع کرکے میونسپل کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔ Cleanliness drive on the occasion of Earth Day 2022 in Pahalgam

By

Published : Apr 29, 2022, 6:19 PM IST

Published : Apr 29, 2022, 6:19 PM IST

ETV Bharat / state

Earth Day 2022: پہلگام میں یوم ارض 2022 کے موقع پر صفائی مہم

پہلگام میں یوم ارتھ 2022 کے موقع پر صفائی مہم
پہلگام میں یوم ارتھ 2022 کے موقع پر صفائی مہم

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں یوم ارض 2022 کے موقع پر لدر فاریسٹ ڈویژن پہلگام کی جانب سے "آزادی کے امرت موہتسو" کے تحت صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ مہم کے دوران پالی تھین اور دیگر پلاسٹک کے مواد کو جمع کرکے میونسپل کمیٹی کے حوالے کیا گیا تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے۔ اس مہم میں گورنمنٹ پرائمری سکول لدرو کے دیگر اسٹاف اور طلبا نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ Cleanliness drive on the occasion of Earth Day 2022 in Pahalgam

ویڈیو

مزید پڑھیں:


اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فارسٹر عبدالرشید نے کہا کہ آبی ذخائر اور جنگلاتی رقبہ کو بچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ لدر پہلگام کی شان کو برقرار رکھنے میں ان کا ساتھ دے تاکہ یہاں کے خوبصورت ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details