اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج جنگلات منڈی کے خاکروبوں نے مختلف مطالبات کو لے کر زبردست احتجاج کیا اور میڈیکل کالج انتظامیہ اور نجی کمیٹی کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات جلد پورے نہیں کئے جاتے ہیں تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔
احتجاجیوں کے مطابق کئی سالوں سے میڈیکل کالج میں صفائی کا کام آسان طریقہ سے انجام دینے کے باوجود انکو اکثر تنخواہوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ ایک نیجی کمیٹی سے منسلک ہیں ہسپتال میں کئی سالوں سے صفائی کا کام کر رہے ہیں ۔ لیکن کام کرنے کے باوجود انکو پچھلے پانچ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔