اردو

urdu

ETV Bharat / state

برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں انتظامیہ ناکام

سٹیزن کونسل نے کہا کہ 'سب ضلع ترال میں شدید برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں ترال انتظامیہ پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے۔'

برفباری سے نمٹنے میں انتظامیہ ناکام
برفباری سے نمٹنے میں انتظامیہ ناکام

By

Published : Jan 6, 2021, 10:18 PM IST

سب ضلع ترال میں شدید برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ترال انتظامیہ پوری طرح ناکام ہو چکا ہے اور اب بھی کئی سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رضاکار تنظیم سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق احمد ترالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

برفباری سے نمٹنے میں انتظامیہ ناکام

انہوں نے کہا کہ گاؤں دیہات میں لوگوں کو سڑک رابطہ اور دیگر بنیادی سہولیات جیسے پانی اور بجلی کے بغیر ہی زندگی گزارنی پڑ رہی ہے وہ قابل افسوس ہے۔

فاروق ترالی نے الزام لگایا کہ جس طریقے سے انتظامیہ کو اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہونا چاہیے تھا ایسا نہیں دیکھا گیا اور برف باری کے بعد علاقے کی آبادی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے ترال انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے عمل میں سرعت لائے تاکہ عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details