لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب فائرنگ کے بعد بھارت ۔ چین کے درمیان بیان بازی کا دور شروع ہوگیا ہے۔
چینی عوامی لبریشن آرمی کے ترجمان کے سینئر کرنل جانگ شویلی نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے پینگونگ تسو جھیل کے جنوبی کنارے کے قریب شین پاؤ پہاڑی علاقے میں ایل اے سی کو عبور کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی فریق کے اس اقدام سے دونوں فریقین کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی، جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پھیل گئی ۔
سرحد پر فائرنگ، دونوں ممالک کے درمیان بیان بازی شروع ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کے جوانوں کو فوری طور پر پیچھے لیا جائے اور ایل اے سی کو عبور کرنے کی دوبارہ کوشش نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارتی فریق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اسے اقدام سے پرہیز کرے ، ایل اے سی کو عبور کرنے والے اہلکاروں کو واپس اپنی پوزیشن میں آئے ۔اشتعال انگیز گولی چلانے والے اہلکاروں کو سنجیدگی سے تحقیقات اور سزا دی جائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہیں آئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مشرقی لداخ سیکٹر میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔