پلوامہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ گرلس ہائر سکنڈری اسکول میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کی نگرانی میں یوم اطفال کے موقعے پر مختلد ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں چیف ایجوکیشن افسر کے علاؤہ محتلف اسکولوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی یہ تقریب ضلع سطح کی تقریب تھی جس میں بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کرکے رنگارنگ تمدانی پروگرام پیش کئے۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول پلوامہ شگفتہ داربو نے استقبال خطابہ پیش کرتے ہوئے اسکول کے بارے میں مہمانوں کو تفصیلی جانکاری دی۔
اس موقعے پر ڈی سی پلوامہ نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن کے سے کامیابی کی بلندیوں کو عبور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کو یوم اطفال کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قوم کا معمار ہیں اور ان کے ہاتھ میں اپنے قوم کا مستقبل ہے۔ سی ای او پلوامہ عبدالقیوم ندوی نے بات کرتے ہوئے بچوں کو مبارکباد پیش کی ساتھ ہی انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا پروگرام میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔