علاقے کے کسانوں اور کاشتکاروں نے محکمہ باغبانی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلسل بارش کے سبب چیری کی فصل خراب ہوئی اور انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے لیکن محکمہ باغبانی اور ضلع انتظامیہ نے ان کی طرف توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کی مالیت کی چیری باغوں میں ہی پڑی ہوئی ہیں جس میں اب کیڑے لگ گئے ہیں۔
نامعلوم بیماری کی وجہ سے چیری کے باغات کو نقصان کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت اشتہارات اور اور ٹیلی ویژن چینلز پر خطیر رقم خرچ کرتی ہیں تاہم زمینی سطح پر ان کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شاہی دانے (گلاس) نامعلوم بیماریوں کی زد میں آگئے تھے جس کی وجہ سے شاہدانے درختوں پر ہی تباہ ہوگئے لیکن ضلع انتظامیہ اور محکمہ باغبانی نے ان غریب کسانوں کی طرف توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے زیادہ تر افراد باغبانی اور کاشتکاری میں مصروف ہیں اور ان کا لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے۔ محکمے کی غفلت کی وجہ سے علاقے کے کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔