اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Organize Function in Awantipora: اونتی پورہ میں مرکزی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر تقریب

مرکزی حکومت کے آٹھ برس مکمل ہونے پر بی جے پی کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں سابق وزیر اور بی جے پی کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے کہا کہ 'کشمیر میں سیاستداں سڑک بجلی پانی کے نام پر ووٹ لیتے ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ پاکستان اور افغانستان کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔ Ceremony held at Awantipora on completion of eight years of Central Government

اونتی پورہ میں مرکزی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد
اونتی پورہ میں مرکزی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

By

Published : Jun 14, 2022, 5:11 PM IST

جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں مرکزی حکومت کے آٹھ برس مکمل ہونے پر بی جے پی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سابق وزیر اور بی جے پی کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے مہمان خصوصی کی حیثیت شرکت کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر، بی ڈی سی چیرمین اونتی پورہ عبدل احد، اور نائب صدر پلوامہ محمد شفیع وانی کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی Ceremony held at Awantipora on completion of eight years of Central Government

ویڈیو

اس موقع پر بی جے پی کے رہنماؤں نے بی جے پی کی حصولیابیوں کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران بی جے پی حکومت نے ملک کے عوام کے لیے کئ اقدامات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:

وہیں میڈیا سے بات کرتے بی جے پی کے رہنما سنیل شرما نے بتایا کہ کشمیر میں سیاستداں سڑک بجلی پانی کے نام پر ووٹ لیتے ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ پاکستان اور افغانستان کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا نپر شرما کے بیانات کے بعد ملک میں کچھ لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی اجازت فراہم نہیں کی جائے گی کیونکہ ہماری پارٹی ایک ڈسپلن کے تحت کام کرتی ہے اور پارٹی نے نوپور شرما کے خلاف جو مناسب کارروائی تھا وہ کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details