اننت ناگ:جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ میں 'بدلتا جموں کشمیر چار سال بے مثال' کے تحت یُوٹی فاونڈیشن ڈے کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب کھنہ بل ڈاک بنگلو میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد مہمان خصوصی کے طور ہر موجود رہے، جبکہ ضلع کے مختلف محکمہ جات کے افسران ملازمین اور طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی اس دوران موجود رہی۔
تقریب کے مقام پر مختلف نجی و سرکاری محکموں کی جانب سے نمائش کے لئے اسٹالس لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر ترقیاتی کمشنر نے پر محکمہ جات کے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کی جانب سے مختلف کلچرل پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ وہیں اس خاص ڈے پر مصوری کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جہاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس دوران اپنے پیشہ ورانہ خدمات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کئی صحافیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔