پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - گولہ باری
پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس گولہ باری کی۔
پاکستان نے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
دفاعی ترجمان نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بدھ کی رات تقریبا نو بجے پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بغیر کسی اشتعال کے چھوٹے ہتھیاروں سے گولی باری کی اور مورٹار سے گولے داغنے شروع کردیئے۔