اردو

urdu

ETV Bharat / state

منکوٹ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری جاری

جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں چند دنوں کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں میں چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاوں سے گولہ باری کی۔

گولہ باری جاری
گولہ باری جاری

By

Published : Mar 7, 2020, 2:53 PM IST

جس دوران پا کستانی افواج نے 120 ایم ایم کے مارٹر شیل بھی رہائشی علاقوں میں داغے جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا اور ڈر کے مارے اپنی جان بچانے کے لیے لو گ اپنے گھروں میں قید ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے کی گئی گولہ باری کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا، تا ہم آخری اطلاع ملنے تک دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔

البتہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے 1 بج کر 20 منٹ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے منکوٹ سیکٹر میں گولہ باری کی جس کا بھارتی افواج بھی جواب دی رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details