سوپور قصبہ کے سیلو گاؤں سے تعلق رکھنے والی نگہت بشیر نامی لڑکی گزشتہ چند دنوں سے لگاتار پولیس اور فوج پر الزام لگا رہی ہے۔ پولیس نے اب اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پولیس نے سوپور کی ایک لڑکی کے خلاف خود کشی کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کے والد پر اسے چھپانے کے الزام میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خودکشی کی دھمکی دینے والی سوپور لڑکی کے خلاف مقدمہ درج پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نگہت بشیر نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کر کے دھمکی دی کہ وہ دریائے جہلم میں کود کر اپنے آپ کو مار ڈالے گی تو اس کے فوران بعد سوپور پولیس اس کے گھر پر پہنچ گئی اور کافی مشقت کے باد اس کو قابو میں کر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب وہ اس کے سیلو گاؤں میں رات کو پہنچ گئے تو لوگوں نے افرا تفری مچائی جس سے پولیس کو نگہت بشیر کو ڈھونڈنے میں کافی مشکلات پیش آئی۔
تاہم پولیس نے نگہت بشیر اور اس کے والد بشیر احمد کے خلاف کیس زیر نمبر 153/2020 درج کر لیا ہے اور انہیں سوپور پولیس نے حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ہے۔