اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران نوجوان گرفتار - سوپور اور شوپیان میں سرچ آپریشن

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔

شوپیان میں سرچ آپریشن
شوپیان میں سرچ آپریشن

By

Published : Mar 14, 2020, 6:06 PM IST

Updated : Mar 14, 2020, 10:51 PM IST

بارہمولہ کے سوپور کے بلگام علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

سوپور اور شوپیان میں سرچ آپریشن

اطلاعات کے مطابق دانش نامی نوجوان گذشتہ رات سے ہی گھر سے فرار ہوگیا تھا۔ دانش کا تعلق بارہمولہ کے اولڈ ٹاون چشتی کالونی سے ہیں۔

کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران نوجوان گرفتار

اطلاعات کے مطابق پنجورہ شوپیان اور سوپور قصبہ کے بلگام گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران نوجوان گرفتار

سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھائے ہیں راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کارروائیاں جارہی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2020, 10:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details