پولیس ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس آو جی نے مشترکہ طور پر بدھ کی سہ پہر 3 بجے امشی پورہ علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی ۔
شوپیاں میں سرچ آپریشن
جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے امشی پورہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 23 گھنٹوں سے تلاشی مہم جاری ہے۔
شوپیاں میں سرچ آپریشن
بتایا جارہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد علاقے میں مزید سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
علاقے میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔بدھ کی سہ پہر 3 بجے سے اس گاؤں میں گھر گھر تلاشی کارروائیاں جاری ہیں جو 23 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی جاری ہیں۔