اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیز رفتار گاڑی نے 25 بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا - عبدللہ بریج

گزشتہ شب عبداللہ بریج راجباغ سرینگر میں ایک دلدوز واقعہ پیش آیا، ایک تیز رفتار گاڑی نے بکروالوں کے تقریباً 60 بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا ۔

تیز رفتار گاڑی نے 25بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

By

Published : Jun 7, 2019, 2:26 PM IST


جن میں 25 کے قریب بھیڑیں موقعے پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ 35 بکریاں شدید طور سے زخمی ہوگئیں۔

عبدللہ بریج راجباغ سرینگر

اطلاعات کے مطابق بکروال طبقے سے وابستہ افراد معمول کے مطابق گزشتہ شب 12 بجے کے قریب اپنے مال مویشیوں کے ساتھ وادی کے پہاڑی مقامات کی جانب رواں دواں تھے کہ اس قافلے کا راجباغ پل سے گزر ہوا کہ اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے25 بھیڑ بکریوں کو روند ڈالا۔ قافلے میں شامل بکروالوں کی جان معجزاتی طور سے بچ گئی ۔

اس حوالے سے پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایک کیس درج کیا ۔جس کی مزید تحقیقات جارہی ہے۔

اس معاملے کے تناظر میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایس ڈی پو او کوٹھی باغ مصدق باسو سے بات کی تو انہوں نے یوں کہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details