کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام پولیس کی جانب سے پولیس لائن میں شہید امن کمار ٹھاکر (ڈی وائی ایس پی) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع سول انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے تمام افسران موجود تھے۔تمام لوگوں نے شہید امن کمار ٹھاکر کی تعزیت پیش کی۔ کولگام ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محدین بٹ، ایس پی ساحل سرنگل ایم سی چیئرمین منیب احمد زرگر، تمام گزیٹیڈ افسران کے ساتھ ساتھ پولیس کے تمام ایس ایچ اوز اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران نے آج ڈی پی ایل میں یادگار شہداء شہید امان کمار ٹھاکر (ڈی وائی ایس پی) کو خراج عقیدت پیش کی۔ شہید کے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
Candlelite March In Police Lines Kulgam کولگام میں شہید امن کمار ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ
کولگام پولیس کی جانب سے شہید امن کمار ٹھاکر (ڈی وائی ایس پی) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع سول انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے تمام افسران موجود تھے۔ تمام لوگوں نے شہید امن کمار ٹھاکر کو تعزیت پیش کی۔ Candlelite March In Police Lines Kulgam
یہ بھی پڑھیں:Bharat Darshan Tour: فوج نے گاندربل کے طلبہ کو کیا بھارت درشن ٹور پر روانہ
موبتی مارچ میں مقامی باشندوں بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھنے میں ملی جنہوں نے شہید ڈی وائی ایس پی امان ٹھاکر کو ان کی چوتھی برسی پر یاد کیا۔اس موقع پر اوقاف کمیٹی کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینڈل مارچ کے انعقاد کا مقصد لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ شہید ڈی وائی ایس پی امن کمار ٹھاکر نے ملک کے لیے خدمت انجام دینے کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔بالخصوص نوجوانوں کی توجہ اس جانب مبذل کرانے کی کوشش کی ہے کہ ان(شہیدا ڈی وائی ایس پی) میں ملک کی خدمت انجام دینے کے لیے کس قدر جذبہ تھا۔نوجوانوں کو انہیں اپنا آئیڈیل بنانا چاہیے۔