اس حوالے سے ترال کے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی اجتماعی مذہبی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔
کورونا وائرس کے پیشِ نظر بیساکھی تہوار منسوخ - سیموہ گردوارہ سے عوام سے
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے وادی کے دوسرے علاقوں کی طرح آج ترال میں بھی بیساکھی کا تہوار سادگی کے ساتھ منایا گیا۔
کورونا وائرس کے پیشِ نظر بیساکھی تہوار منسوخ
سیموہ ترال کے رہنے والے سماجی کارکن پوشوندر سنگھ نے سیموہ گردوارہ سے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کو تعاون فراہم کیا جائے اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ بیساکھی سکھوں کا ایک مقدس تہوار مانا جاتا ہے۔ یہ تہوار13 اپریل کو منایا جاتا ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر آج یہ تہوار نہیں منایا گیا۔