اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنیڈا کے تجارتی وفد کا اپریل میں کشمیر کا دورہ

کنیڈا کا ایک تجارتی وفد آئندہ ماہ کشمیر کا دورہ کرے گا۔ اس متوقع دورے سے جموں وکشمیر میں ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم یعنی دست کاری کی صنعت کو مزید فروغ ملنے کا امکان ہے۔

By

Published : Mar 4, 2021, 5:45 PM IST

یو اے ای کے بعد کنیڈا کا ایک تجارتی وفد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینڈا کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک اعلی سطح کا وفد اپریل میں جموں وکشمیر کا دورہ کرے گا۔

جبکہ وفد اپنے دورے کے دوران ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم یعنی دست کاری کی صنعت سے تیار کیے جانے والی مصنوعات کا بغور جائزہ لے گا اور انہیں کنیڈا کے لیے درآمد کرنے پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔

ادھر جموں و کشمیر کے سرکاری ادارے نے کنیڈا سے آنے والے وفد کے دورے کو امید افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جموں وکشمیر میں گھریلو صنعتوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ صنعتی انقلاب لانے میں بھی آسانی پیدا ہوگی اور جموں و کشمیر میں ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی جو اہمیت دنیا میں حاصل ہے، اس سے مزید مضبوط اور مستحکم ہونے کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details