اردو

urdu

ETV Bharat / state

برہان وانی کی برسی پر اننت ناگ میں مکمل ہڑتال - کمانڈر

وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ اننت ناگ میں بھی شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر بُرہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال رہی۔

برہان وانی کی برسی پر اننت ناگ میں مکمل ہڑتال

By

Published : Jul 8, 2019, 4:52 PM IST

برہان وانی کی برسی پر اننت ناگ میں مکمل ہڑتال

گزشتہ روز عیلحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے سنہ 2016 ہلاک ہونے والے برہان وانی سمیت 126 نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 8 جولائی کو ریاست گیر ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

اس موقع انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اننت ناگ میں تمام دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی متاثر ہے۔اس دوران حکام نے ضلع میں انٹرنیٹ اور ریل خدمات کو بھی احتیاطی طور معطل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2016 میں ہلاک ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو ضلع اننت ناگ کے وئے بمڈورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک تصادم کے دوران اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ہلاک کیا تھا ۔

برہان وانی کی ہلاکت کے خلاف پوری وادی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد پوری وادی میں تقریبا پانچ ماہ تک حالات کشیدہ رہے ۔سکیورٹی فورسز اور احتجاجیوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں میں سو سے زیادہ عام شہری ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details