ضلع بڈگام میں تیندہ کی موجودگی کے مقامی افراد پریشان تھے، کیونکہ اس تیندوہ کے امکانی حملہ سے لوگوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ باالآخر لوگوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔
محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم مذکورہ علاقہ میں پہونچی اور تیندوہ کو پکڑنے کی کوشیشیں شروع کردیں ۔ ٹیم کے ارکان کے مطابق انہوں نے صبح تیندوے کو دیکھ لیا تھا لیکن گھنی جھاڑیوں کی وجہ سے وہ اسے پکڑ نہیں پائے۔
محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ہنٹرس تعینات کئے تھے۔ اور اس کے علاوہ ٹیم ارکان بھی ڈاٹ ٹرانکیو لائزرس بھی ساتھ رکھ کر مسلسل تیندوے کی تلاش میں مصروف ہیں۔