پولیس اسٹیشن بیروہ نے مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے اسمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران 8 بڑے پلاسٹک کین برآمد ہوئے جس میں تقریباً 300 لیٹر سبسڈائزڈ ریٹ پر ملنے والا مٹی کا تیل برآمد ہوا۔
پولیس نے مذکورہ شخص کی شناخت غلام محمد وانی ساکنہ پونچھ گنڈ بیروہ کے طور پر ہوئی ہے اور جس گاڑی میں مذکورہ شخص مٹی کا تیل اسمگل کر تھا اس کا رجسٹریشن نمبر JK01J-7518 ہے۔