محکمہ جنگلات افسر کے مطابق انہیں علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوی تھی ۔اس کے بعد انہوں نے علاقے میں کاروائی شروع کی۔ اور تیندوے کا سراغ لگایا ۔اور تھوڑی دیر کی مشقت کے بعد اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گئے. تیندوے کے پکڑنے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بڈگام کہ ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں تیندوہ نے ایک چار سالہ لڑکی کو ہلاک کردیاتھا ۔ جس کے بعد سے علاقے کے لوگوں میں انتظامیہ کے خلاف سخت غصہ تھا۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع انتظامیہ کو دی ۔جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہوی ۔