نامعلوم افراد نے جمعہ کی شب کو سرینگر کے صراف کدل علاقے میں قائم سی آر پی ایف کیمپ پر پٹرول بم سے حملہ کیا، جس میں کسی طرح کی کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سی آر پی ایف کیمپ پر بم سے حملہ، کوئی نقصان نہیں - news jammu kashmir
جموں و کشمیر کے سرینگر ضلع کے صراف کدل علاقے میں نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف کیمپ پر جمعہ کی دیر رات بم دھماکہ کیا، جس میں کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/15-May-2021/11764363_766_11764363_1621039873483.png
پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق "رات 11 بجے کے قریب صراف کدل علاقے میں قائم سی آر پی ایف کی 23 بٹالین کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے پٹرول بم پھینکا تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں اور مزید کاروائی کی جا رہی ہے۔ جب کہ صورتِحال قابو میں ہے۔"
Last Updated : May 15, 2021, 12:18 PM IST