اردو

urdu

ETV Bharat / state

دس منٹ کی بارش میں بہہ گئیں لاشیں - ای ٹی وی جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ادھم پور میں آخری رسومات کے لئے رکھی گئیں لاشیں دس منٹ ہوئی بارش کے پانی میں بہہ گئیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ ادھم پور کی تاریخ میں ایسا پہلی مربتہ ہوا ہے جب آخری رسومات ادا کیے بغیر لاشیں پانی میں بہہ گئیں۔

دس منٹ کی بارش میں بہہ گئیں لاشیں
دس منٹ کی بارش میں بہہ گئیں لاشیں

By

Published : May 20, 2021, 10:40 AM IST

کورونا وائرس نے ملک بھر میں جو انسانی ہلاکتوں کی تباہی مچائی ہے اس کو لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے، روز ایسی تصویریں سامنے آرہی ہیں جسے دیکھ کر انسان حیرت زدہ ہوجارہا ہے۔

وائرس کے خوف سے گھر والے ہزاروں کی تعداد میں بغیر آخری رسومات ادا کیے لاشیں آئے دن ندیوں میں بہا رہے ہیں۔ کچھ ایسی ہی تصویر جموں کے ادھم پور سے آئی ہے۔ جہاں ادھم پور کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب بغیر آخری رسومات ادا کیے لاشیں پانی میں بہہ گئیں۔

دس منٹ کی بارش میں بہہ گئیں لاشیں

خبر کے مطابق ادھم پور میں کچھ منٹ کے لئے تیز بارش ہوئی جس میں دیویکا گھاٹ کے نزدیک آخری رسومات ادا کرنے کے لئے رکھی گئیں دو لاش پانی کی نذر ہوگئیں۔
چشم دیدوں کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ادھم پور میں بغیر آخری رسومات ادا کیے دو لاشیں پانی میں بہہ گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details