اس معاملے میں پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ضلع اننت ناگ کی ہالسٹار وری ناگ کا خانہ بدوش بکروال محمد رشید ولد کالو بکروال ضلع ادہمپور کے رام نگر علاقے سے اپنے بھیڑ بکرریاں لے کر کشمیر کی طرف جا رہا تھا۔
شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی گرفتار رامبن دوردراز علاقہ( میر گلی) ساونی میں ہفتے کے روز م حالت میں موت ہوگی تھی اور اس کی بیوی اور دس سال کا بچہ ساتھ تھے ۔
بزرگ بکروال کی لاش کو ایک بوسیدہ درخت کے اندر ڈال کر چھپا رکھا گیا تھا۔
بیوی نے رشتہ داروں کو فون پر اطلاع دی کہ ان کا شوہر پہاڑی سے گر کر ہلاک ہو گیا ہے اور اس کی آخری رسومات بھی انجام دےدی گئیں۔
مقتول کے رشتے داروں نے رامبن پونچ کر اس کی بیوی کو اس کی قبر کو دیکھانے کی گزارش کی تو اس وقت وہ انکار کر کے یہ کہنے لگی کہ ان کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔
رشتے داروں نے پو چندرکورٹ تحریری پولیس کو شکایت درج کی جس کے بعد مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر لاش برآمد کی گئی۔
اس کے بعد پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔
اس سلسلے میں تھانہ پولیس چندرکورٹ مقتول کی بیوی رضیہ بیگم عرف گوگی کو حرست میں لے پوچھ تاچھ کی۔
بیوی نے قبول کیا کہ انہوں نے زہر دیکر اپنے شوہر کا قتل کیا تھا اور لاش کو جنگل میں ایک بوسیدہ درخت کے نیچے ٹھکانے لگایا تھا۔
پولیس نے کہا تحقیقات جاری ہے تاہم اس نے یہ قتل کیوں اور کسی کے اشاروں پر کیا اور کون ملوث ہے اس میں وقت درکار ہے ۔